سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں بھی آج پہلا روزہ ہے

سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں بھی آج پہلا روزہ ہے

سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں بھی آج پہلا روزہ ہے

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز چاند دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور سعودی سپریم کونسل کا اجلاس ریاض میں ہوا جس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جبکہ انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث خلیج سمیت ان تمام ممالک میں آج بروز جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ یورپ اور امریکا میں مقیم مسلمان سعودی عرب کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز کرتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply