جاپانی انجینئر نے کار میں تبدیل ہونے والا روبوٹ بنا لیا

جاپانی انجینئر نے کار میں تبدیل ہونے والا روبوٹ بنا لیا

جاپانی انجینئر نے کار میں تبدیل ہونے والا روبوٹ بنا لیا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

سائنس فکشن فلموں میں ایسے مناظر اکثر دکھائے دیکھے ہیں جن میں ٹرانسفارمر انتہائی تیزی کے ساتھ روبوٹک گاڑیوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں لیکن جاپانی انجینئر نے ان فلمی مناظر کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو چند سیکنڈ میں کار کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ جاپانی کمپنی  Brave Robotics نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے انجینئر نے ایک ایسا ٹرانسفارمر روبوٹ ڈیزائن کیا ہے جو ساڑھے تین میٹر بلند ہے اور صرف دس سیکنڈ میں کار میں تبدیل ہونے  کے بعد 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا۔ جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ کا ایک تہائی کام مکمل ہو چکا ہے اسے 2017ء تک مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق اصل روبوٹ اپنی تکمیل کے بعد صرف 10 سیکنڈ میں روبوٹ سے کار اور کار سے روبوٹ میں تبدیل ہو سکے گا جبکہ اس کا وزن 700 کلو گرام ہو گا جو بالکل انسانوں کی طرح چل سکے گا اور اپنے پہیوں پر 30 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پیروں پر 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا، ریموٹ کو کاک پٹ سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

No comments.

Leave a Reply