جاپانی خواتین موٹی کیوں نہیں ہوتیں؟

جاپانی خواتین موٹی کیوں نہیں ہوتیں؟

جاپانی خواتین موٹی کیوں نہیں ہوتیں؟

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

آپ نے جاپانی خواتین کو دیکھا ہو گا جو دیکھنے میں بہت ہی دبلی پتلی ہوتی ہیں اور شائد ہی کوئی جاپانی لڑکی موٹی نظر آتی ہو، یہ بات بھی سب کو حیران کرتی ہے کہ سب سے لمبی عمر یعنی 84 سال کی اوسط عمر کا ریکارڈ گزشتہ 25 سال سے انہیں کے پاس ہے۔ آخر کیا وجہ ہے؟ اس کے پیچھے بہت ہی دلچسپ راز چھپا ہے۔ ایک جاپانی خاتون مصنفہ نامی موریاما نے اپنی کتاب ”جاپانی خواتین بوڑھی یا موٹی نہیں ہوتیں” میں لکھا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپانی خواتین اپنے باورچی خانے میں ایسی غذائیں نہیں رکھتیں جنہیں کھا کر وزن بڑھے، اسی طرح وہ ایسے کھانا کھائے جاتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیں۔ ان کے باورچی خانے میں سب سے پسندیدہ کھانے کی اشیاء میں سمندری کھانے، پھل، مچھلی، چاول، سبزیاں اور سبز چائے شامل ہیں۔ یہ تمام اشیاء نہ صرف وزن کم کرتی ہیں بلکہ ان کے کھانے سے عمر بڑھنے کا عمل بھی سست ہو جاتا ہے اور انسان جوان نظر آنے لگتا ہے۔ یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ جاپان دنیا کی آبادی کا صرف دو فیصد ہے جبکہ یہاں کے لوگ دنیا میں مچھلی کی پیداوار کا 10 فیصد کھاتے ہیں۔ جاپانیوں کی یہ عادت ہے کہ وہ ہر کھانے کے ساتھ چاول ضرور کھاتے ہیں۔ ناشتے میں یہ لوگ سبز چائے، ابلے ہوئے چاول، سوپ لہسن اور مچھلی کا ٹکڑا کھاتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply