سائنس فکشن ” آنٹ مین ” ایکشن سے بھر پور فلم

سائنس فکشن '' آنٹ مین '' ایکشن سے بھر پور فلم

سائنس فکشن ” آنٹ مین ” ایکشن سے بھر پور فلم

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ کی تھرل سے بھر پور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم ” Ant-Man” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کار  Peyton Reed کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی Hank Pym  نامی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گرد گھومتی ہے جو ایسا مادہ تیار کرتا ہے جس کے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔ اس مادے کی بدولت غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک Ant-Man دشمنوں سے مقابلے کے لیے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کر کے اپنے تمام دشمنوں کو کچل ڈالتا ہے۔  Kevin Feige کی پروڈیوس کردہ اس فکشنل کا مک بک ہیرو فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار Paul Rudd نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں Evangeline Lilly، Michael Douglas، Jordi Mollà، Michael Peña، Wood Harris، اور Judy Greer شامل ہیں۔ اس سانئس فکشن تھرل فلم کو رواں سال 17 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply