یمن: سب سے بڑی فضائی اڈے پر قبضے کے لیے جنگ شروع

عندن کا فضائی اڈہ

عندن کا فضائی اڈہ

صنعا ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی اتحاد کی طرف سے 5 روزہ جنگ بندی کو مسترد کر دیا جس کے بعد ملک کے سب سے بڑے فضائی اڈے پر قبضے کے لیے لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ حوثی رہنما Abdul-Malik al-Houthi نے کہا کہ جنگ بندی سے صرف دولت اسلامیہ اور القاعدہ کے شدت پسندوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ٹویٹر اکائونٹ پر Abdul-Malik al-Houthi نے کہا ہے کہ لڑائی جاری ہے اور جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں نے عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے تعز شہر کے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے بھیجے گئے خوراک کے 16 ٹرکوں کو روک رکھا ہے۔ عدن کے راستے میں واقع یہ سٹریجٹک فوجی اڈہ چار ماہ سے جاری جنگ کے دوران زیادہ تر Houthies کے قبضے میں رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply