سابق بھارتی صدر اور معروف سائنس دان ڈاکٹر عبد الکلام انتقال کر گئے

بھارت کے سابق صدر اور عالمی شہرت یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبد الکلام

بھارت کے سابق صدر اور عالمی شہرت یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبد الکلام

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت کے سابق صدر اور عالمی شہرت یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبد الکلام 83 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی آئی ایم شیلونگ میں ایک تقریب کے دوران سابق بھارتی صدر کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس سے وہ وہیں گر پڑے اور انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر عبد الکلام بھارت کے 11 ویں صدر کی حیثیت سے 25 جولائی 2002 ء سے 25 جولائی 2007 ء تک اپنے منصب پر فائز رہے ان کی وجہ شہرت ان کی سائنس کے میدان میں خدمات تھیں۔ ڈاکٹر عبد الکلام نے بھارتی خلائی اور میزائل ٹیکنالوجی کو وسیع کرنے اور انہیں جدید بنانے میں بہت کام کیا اور جدید بھارتی خلائی مشن ان ہی کا مرہون منت ہے جبکہ انہوں نے بھارتی ایٹمی پروگرام میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا جس کے بعد بھارت 1998 ء میں ایٹمی طاقت بنا، اپنی اس مہات کے سبب ڈاکٹر عبد الکلام بھارت میں میزائل مین کے نام سے مشہور تھے۔

No comments.

Leave a Reply