بھارتی پنجاب میں پولیس تھانے میں لڑائی، 10 افراد ہلاک

بھارتی پنجاب میں پولیس تھانے میں لڑائی، 10 افراد ہلاک

بھارتی پنجاب میں پولیس تھانے میں لڑائی، 10 افراد ہلاک

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں مسلح حملہ آوروں کے ایک پولیس تھانے پر حملے کے بعد جھڑپ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ واقع اپنی سرحد پر سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ مسلح حملہ آوروں نے پنجاب کے ضلع Gurdaspur میں ایک تھانے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد ان کی پولیس کے ساتھ 12 گھنٹے تک لڑائی جاری رہی ہے۔ بھارت کی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح لڑائی میں ایک سپرنٹنڈنٹ سمیت چار پولیس اہلکار اور 3 شہری بھی مارے گئے ہیں۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے مشیر اور ریاستی حکومت کے ترجمان ہرچرن بینس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ 5 حملہ آور سفید رنگ کی ایک ماروتی سوزوکی کار میں آئے تھے اور وہ فوجی وردیوں میں ملبوس تھے۔ انھوں نے یہ گاڑی سڑک کے کنارے واقع ایک ڈھابا ریستوراں سے چھینی تھی۔ ضلع کے ایک سینیر پولیس افسر دینکار گپتا نے بتایا ہے کہ حملہ آور بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کی جانب سے آئے تھے۔ انھوں نے پہلے ایک کار چھینی تھی، پھر انھوں نے ایک بس اسٹیشن پر فائرنگ کی تھی اور اس کے بعد گورداس پور شہر کے نزدیک واقع ایک پولیس اسٹیشن میں داخل ہو گئے تھے۔ ان کے پولیس بیرکوں میں داخل ہونے کے بعد فوجی کمانڈوز کو بھی طلب کر لیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے پولیس تھانے پر دھاوے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار انھیں پولیس بیرکوں کی ایک خالی عمارت میں محصور کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے اور انھوں نے کئی گھنٹے تک حملہ آوروں کو اپنے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مصروف رکھا ہے۔ ایک سرکاری ذریعے کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ان میں سے کم سے کم ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کرنا تھا۔ اس ریاست میں واقع ریل کی ایک پٹڑی سے 5 بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کے ایک جونئیر وزیر جیتندر سنگھ نے تحقیقات سے قبل ہی پاکستان پر اس واقعے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسی رپورٹس تھیں جن میں یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اس علاقے میں دراندازی ہو سکتی ہے۔ ان جونئیر وزیر صاحب کا حلقہ نیابت ضلع Gurdaspur ہے۔ اس ضلع کی سرحدیں پاکستان کے ضلع نارووال اور مقبوضہ جموں کے ساتھ ملتی ہیں۔ پاکستان نے بھارتی پنجاب اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزاحمتی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ درایں اثنا بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے سربراہ سے بات کی ہے اور ان کو سرحدی علاقے میں نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔

No comments.

Leave a Reply