قبلہ اول کے خلاف صہیونی غنڈہ گردی، اردن میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان

مسجد اقصی کے خلاف اسرئیلی فوج اور  فلسطینیوں میں لڑائی

مسجد اقصی کے خلاف اسرئیلی فوج اور فلسطینیوں میں لڑائی

عمان ۔۔۔ نیوز ٹائم

مسجد اقصی کے خلاف حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے منظم سازشوں کے خلاف اردن میں جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی کال پر جمعہ کو ”یوم یکجہتی قبلہ اول” منانے کی بھی کال دی گئی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھائوں، مسجد کے فلسطینی محافظوں پر تشدد اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی نمازیوں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے قبلہ کے دفاع کے لیے مربوط کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے بلوے اور نمازیوں پر تشدد اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی ہے جسے کسی صورت میں قابل قبول نہیں سمجھا جائے گا۔ بیان میں تمام اردنی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعہ کے روز قبلہ اول کے دفاع کے لیے نکالی جانے والی ریلیوں میں شرکت کر کے مسجد اقصیٰ سے یکجہتی کا اپنا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ادا کریں۔ اردنی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے عمان حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے سرپرست کی حیثیت سے مقدس مقام کو یہودیوں کی غنڈہ گردی سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے اور اسرائیل کو قبلہ اول سے دور رکھنے کے معاہدے پر عملدرآمد کرے۔ خیال رہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان جنیوا میں طے پائے معاہدے کے تحت مسجدا قصیٰ اور بیت المقدس کے اسلامی مقدسات کو اردن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ عملًا اردنی حکومت قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہے کیونکہ حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر حملوں پر اردنی حکومت کی طر ف سے کوئی مذمت بیان تک نہیں آیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply