دل کی بیماریوں سے بچنا ہے تو گوندنی کا شربت پینا ہے، تحقیق

دل کی بیماریوں سے بچنا ہے تو گوندنی کا شربت پینا ہے، تحقیق

دل کی بیماریوں سے بچنا ہے تو گوندنی کا شربت پینا ہے، تحقیق

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اگر آپ پھلوں کے شوقین ہیں تو پھر اپنے پسندیدہ پھلوں میں گوندنی کو بھی شامل کر لیں کیونکہ جدید تحقیق کے مطابق اس کا استعمال دل کی کئی بیماریوں، ذیابطیس اور فالج کے لئے اکسیر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ایک کروڑ 56 لاکھ افراد دل کی بیماریوں، ذیابطیس اور فالج کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ گوندنی میں قدرتی طور پر پولی فینول نامی کیمیائی مرکب موجود ہوتا ہے جو ہمارے قدرتی مدافعتی نظام کو طاقت بخشتا ہے۔ بین الاقوامی طبی جریدے دی جرنل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکی ادارہ برائے زرعی ترقی سے منسلک ماہرین نے اوسطاً 50 برس کے 56 صحت مند افراد کو 8 ہفتوں تک اپنی نگرانی میں رکھا اس دوران ماہرین نے ان کی دوران خون اور جسم میں شکر کی مقدار کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہیں دن میں گوندنی کا جوس دیا گیا ان میں دیگر کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا خدشہ 10 جبکہ فالج کا خدشہ 15 فی صد کم دیکھا گیا۔

No comments.

Leave a Reply