طالبان نے افغان صوبے سرائے پل کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا، برطانوی میڈیا

طالبان نے افغان صوبے سرائے پل کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا

طالبان نے افغان صوبے سرائے پل کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان کے صوبہ Sar-e-pul  کے تحصیل Kohistanat میں رات بھر جاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعد طالبان نے قبضہ کر لیا ہے جبکہ وہاں موجود پولیس اور دیگر عملے کوہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی صوبہ Sar-e-pul  کی تحصیل Kohistanat میں گزشتہ کئی روز سے طالبان اور مقامی پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں لیکن گزشتہ رات اس میں شدت آ گئی اور دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ رات بھر جاری رہنے والی لڑائی کے بعد طالبان نے تحصیل کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں موجود پولیس افسر اور کئی اہلکاروں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔ صوبائی پولیس چیف جنرل Mohammad Aser Jabarkhail نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ تحصیل Kohistanat کے صوبائی دارالحکومت کے دور ہونے کی وجہ سے بروقت پولیس کی مزید نفری نہ بھیج سکی جس کی وجہ سے طالبان نے یہاں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو اور امریکی افواج کی بڑی تعداد میں انخلا کے بعد سے طالبان صوبہ Helmand کے جنوب مشرقی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں جبکہ  صوبہ Kunar  کی تحصیل Marawar  میں بھی اپنا کنٹرول مضبوط کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply