مائیکرو سافٹ آج نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 لانچ کر رہا ہے

مائیکرو سافٹ آج نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 لانچ کر رہا ہے

مائیکرو سافٹ آج نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 لانچ کر رہا ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سبے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ آج نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 لانچ کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ونڈوز 10 دنیا بھر 190 ممالک میں دستیاب ہو گا۔  اسے طویل المدت بنیادوں پر استعمال کیا جا سکے گا، جس کے لئے اس میں اپ ڈیٹ فراہم کیے جاتے رہیں گے۔ ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 استعمال کرنے والے صارفین اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو مفت ڈائون لوڈ کر سکیں گے تاہم کمپیوٹر بنانے والے اداروں کے لیے یہ سسٹم مفت نہیں ہو گا۔ مارکیٹ میں مائیکرو سوفٹ سے مطابقت رکھنے والے کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس میں ونڈوز 10 پہلے سے ہی موجود ہو گا۔ ونڈوز ٹین الگ سے فروخت کے لیے رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہو سکے گا۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق ونڈوز 10 کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بالخصوص سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین اس سے استفادہ کر سکیں  جس کے لئے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایپلیکیشنز کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم میں موجود ایپلیکیشنز موبائل فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ اس تناظر میں گوگل کا اینڈرائڈ سسٹم اور ایپل کا iOS  مارکیٹ میں بہت زیادہ مقبول ہے تاہم ونڈوز 10 کی کامیابی کی صورت میں مائیکرو سافٹ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین کا اعتماد بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply