روس نے امریکی این جی او پر پابندی عائد کر دی

روس نے امریکی این جی او پر پابندی عائد کر دی

روس نے امریکی این جی او پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس نے امریکی کانگریس کی مالی معاونت سے کام کرنے والے واشنگٹن میں رجسٹرڈ ایک غیر سرکاری  ادارے  این جی او کو  غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس  پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روسی  پراسیکوٹر جنرل کے حکم سے بند کی جانے والی یہ پہلی غیر ملکی این جی او ہے جس پر  روس کے نئے متنازعہ قانون کا اطلاق کیا گیا ہے۔ پراسیکوٹر جنرل آفس کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کئے جانے والے ایک بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این اِی ڈی اپنی نگرانی میں روسی بزنس اور غیر تجارتی تنظیموں کو انتخابی نتائج کے لئے استعمال کر رہی تھی تاکہ حکومت کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکے اور روسی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف نہ ہو۔ اس حوالے سے بات چیت میں پابندی کے بنیادی مقاصد کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکوٹر جنرل نے کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اس این جی او کی موجودگی روسی آئین اس کی دفاعی صلاحیتوں اور ریاستی سلامتی کے خلا ف ہے۔ روس میں 1983 ء میں قائم ہونے والی این اِی ڈی نامی یہ این جی او    90 ممالک میں جمہوری مقاصد کے لئے کام کرنے والے این جی اوز کے سالانہ ہزاروں پروجیکٹس میں مالی مدد کر چکی ہے، جن میں ماسکو ہلسنکی گروپ سمیت انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے لئے کام کرنے والے کئی ایک این جی اوز  شامل ہیں جن کے منصوبوں کی مالی مدد کی گئی۔ قبل ازیں اسی مہینے روسی ایوان بالا فیڈریشن کونسل  نے باضابطہ طور پر روسی محکمہ خارجہ، محکمہ انصاف اور پراسیکوٹر جنرل آفس سے این اِی ڈی سمیت 12 غیر ملکی این جی اوز کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کو کہا تھا،  جس کے بعد ایک دوسری امریکی این جی او میکارتھر فانڈیشن نے ماسکو میں اپنا آفس بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply