لیبیا: قذافی کے بیٹے کو 8 ساتھیوں سمیت سزائے موت

مرحوم صدر معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام

مرحوم صدر معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام

طرابلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

لیبیا نے ملک کے مرحوم صدر معمر قذافی کے بیٹے Saif al-Islam سمیت دیگر 8 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق معمر قذافی کے دور کے سابق انٹیلی جنس چیف Abdullah al-Senussi اور وزیر اعظم Baghdadi al-Mahmoudi بھی سزا پانے والوں میں شامل ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں لیبیا کے درالحکومت میں شروع ہونے والے ٹرائل کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قتل، اغوا، ریپ، لوٹ مار، تخریب کاری، پبلک فنڈز میں غبن، عوام کو اکسانے کی سازش اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے ہیں۔ لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت گرائے جانے کے بعد ان کے بیٹے Saif al-Islamکی گرفتاری کی تصدیق بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے اگست 2011ء میں کی تھی۔ واضح رہے کہ معمر قذافی 42 سال تک لیبیا کے حکمران رہے اور ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگ کے دو ماہ بعد اکتوبر 2011ء میں عسکریت پسندوں نے انہیں ان کے آبائی علاقے میں  قتل کر دیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے لیبی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے طریق کار پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مدعا علیہان کو وکلاء اور ضروری دستاویزات تک رسائی نہیں دی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply